Infographics
Videos
November 13, 2018
MULTIMEDIA

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ڈیٹا جرنلزم کے دوسرے آن لائن کورس کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ڈیٹا جرنلزم کے بنیادی اصول آن لائن کورس کیلئے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے

پاکستانی صحافیوں کیلئے یہ مفت آن لائن ڈیٹا جرنلزم کورس چھ ہفتوں پہ محیط ہے. یہ کورس ایسے صحافیوں کیلئے ہے جو ڈیٹا جرنلزم کے بنیادی اصول سیکھنا چاہتے ہیں۔ کورس میں ویڈیوز، پریزینٹیشنز، کوئز، اسائنمنٹ اور تبادلہ خیال شامل ہیں۔ کورس کا دورانیہ 29 اکتوبر سے 9 دسمبر ہے اور ہر ہفتے نیا تدریسی مواد شرکا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ کورس میں شریک صحافی کورس ختم ہونے تک کم از کم ایک ڈیٹا نیوز رپورٹ تیار کرنے کے قبل ہو جایئنگے۔

http://bit.ly/mmfdcourseoct کورس میں شمولیت کیلئے اس لنک  پر موجود فارم بھر دیجئے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ اور وقت 21 اکتوبر2018 رات 11:59 بجے ہے۔

کورس میں محدود نشستوں کی وجہ سے ہم صرف کچھ امیدواروں کو کورس میں شرکت کیلئے چنیں گے۔ ہم رجسٹر کرنے والے تمام صحافیوں کو 23 اکتوبر تک فیصلے کے بارے میں مطلع کر دینگے۔

اس پوسٹ کو انگریزی میں پڑھنے کیلئے یہ لنک استعمال کریں

کورس سمری

اس کورس میں شرکا کو ڈیٹا جرنلزم کے بنیادی اصولوں سے واقفیت دلائی جائے گی۔ شرکا ڈیٹا جرنلزم کے عمل کو سیکھیں گے اور اس کو اپنی روز کی رپورٹنگ میں شامل کرنے کیلئے حکمت عملی جن پائیں گے۔ کورس صحافیوں کو نیوز روم میں استعمال ہونے والے ریاضی کے اہم اصولوں کے بارے میں بھی معلومات مہیا کرے گا۔ شرکا ایسی تکنیک سیکھیں گے جس کے زریعے ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے، اسے غلطیوں سے صاف کیا جا سکتا ہے اور اسکا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کورس کا ایک اہم فوکس یہ ہے کہ صحافی سپریڈ شیٹ کے ذریعے ڈیٹا کا تجزیہ کرنا سیکھ جائیں اور اسے اپنی خبروں میں استعمال کر سکیں۔ کورس ڈیٹا وژولا ئزیشن  کے بنیادی طریقوں کا بھی احاطہ کرتا ہے جن کے زریعے صحافی ڈیٹا کی معلومات کو ناظرین تک پہنچا سکتے ہیں۔

یہ کورس ابتدائی لیول کا ہے اور ایسے صحافیوں کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے جو ڈیٹا جرنلزم سے مکمل نا واقف ہوں۔ کورس کی ہدایات اردو میں ہونگی اور ہماری کوشش ہے کہ ڈیٹا جرنلزم کے اصول اور تکنیک سب کی پہنچ میں لے آئیں۔ ہمارا مقصد مقامی صحافیوں کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈیٹا کے ساتھ کام کرنا مشکل نہیں ہے اور ڈیٹا پر مبنی رپورٹنگ کی مدد وہ درست اور قبل اعتبار خبریں پروڈیوس کر سکتے ہیں۔

کورس کے عزائم

کورس کے اختتام پر شرکا مندرجہ ذیل سے وقف ہونگے

ڈیٹا جرنلزم کے اصول اور عمل

نیوز رپورٹنگ کیلئے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے متعدد طریقے

ڈیٹا کو صاف کرنے، ملانے اور ان کا تجزیہ کرنے کی تکنیک

سادہ وژولا ئزیشن بنانے کے ٹولز

ڈیٹا سٹوریس پلان کرنے اور لکھنے کی حکمت عملی

کورس کیسے کام کریگا

 کورس چھ ہفتوں پر مشتمل ہے۔ ہر ہفتہ ایک نیا موڈیول یا سیکشن شرکا کے ساتھ شیئر کیا جائیگا۔ طلبا کورس ویب سائٹ میں لوگ ان کر کے کسی بھی ہفتے کے بٹن پی کلک کریں گے تو اس ہفتے کی تمام کارروائی ایک نئے صفحے پی انھیں نظر آ جاۓگی۔ ہفتے کے دوران شرکا کورس کے مواد کو اپنی اپنی رفتار کے مطابق پڑھیں گے۔ ہر ہفتے ایک نیا موضوع پڑھا جائیگا اور اس میں ویڈیوز، پریزنٹیشنز، پڑھائی، بحث کے سوالات اور اسائنمنٹ شامل ہونگی۔

ہر ہفتہ ایک کوئز کے ذریعے سے شرکا کے علم کا اندازہ لگایا جائیگا۔ کوئز، اسائنمنٹ، اور بحث کے سوالات کو مکمل کرنے سے ہی شرکا سرٹیفکیٹ کے حقدار قرار پائیں گے۔

ضروری ٹولز اور ایپلی کیشنز

کورس کیلئے انٹرنیٹ اور ویب براؤزر ضروری ہیں۔ ڈیٹا کے تجزیے کیلئے مائیکروسافٹ ایکسل استعمال کیا جائیگا۔ کچھ آن لائن ٹولز استعمال کیے جائیں گے جن کیلئے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسکے علاوہ کچھ سافٹ ویئر کا استعمال لازمی نہیں ہوگا لیکن جہاں ضرورت پڑی تو انسٹرکٹر انسٹال کرنے کیلئے ہدایات شیئر کریگا۔

سلیبس

استقبالیہ ہفتہ – تعارف

اس سیکشن میں شرکا کو کورس کا تعارف پیش کیا جائیگا۔ شرکا ایک سروے پر کریں گے جسکی مدد سے انسٹرکٹر اپنی ہدایات کو شرکا کی ضروریات کے مطابق ڈھال سکے گا اور کورس کے اختتام پر طلبا کی حاصل شدہ معلومات کو جانچ سکے گا۔ شرکا انسٹرکٹر سے متعارف ہونگے اور ایک دوسرے سے بھی تعارف کرائیں گے۔

ہفتہ اول: ڈیٹا جرنلزم کیا ہے؟

اس ہفتے میں شرکا کو ڈیٹا جرنلزم کے بنیادی اصولوں سے واقفیت دلائی جاۓگی کہ یہ ہے کیا، کیسے کام کرتا ہے، اور ڈیٹا خبروں پہ کام کرتے ہوۓ کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ شرکا کو ڈیٹا کے ذرائع. کھوج لگانے، اور مقامی معلومات تک رسائی کے قوانین کے بارے میں بھی سکھایا جائیگا۔

اس ہفتے میں شامل ہے

ڈیٹا جرنلزم کیا ہے

ڈیٹا جرنلزم کا عمل

ڈیٹا کی کھوج لگنا

نیوز میں معلومات تک رسائی کے قوانین کا استعمال

ہفتہ دوم : نمبر اور سپریڈ شیٹ

اس ہفتے میں شرکا اعداد و شمار کے ان تصورات کو سیکھیں گے جو نیوز روم میں اہمیت کے حامل ہیں اور ساتھ ہے ساتھ ڈیٹا تجزیے کیلئے استعمال ہونے والی سپریڈ شیٹ سافٹ ویئر پر نگاہ ڈالیں گے۔

اس ہفتے میں شامل ہے

اعداد و شمار سے وابستہ تین تصورات

ایکسرسائز

مائیکروسافٹ ایکسل سے تعارف

مائیکروسافٹ کے اوپر حساب کی ایکسرسائز

ہفتہ سوم: ڈیٹا کا تجزیہ

اس ہفتے شرکا ایکسل کی مدد سے ڈیٹا کے تجزیے کا آغاز کریں گے۔ شرکا ڈیٹا کی صفائی سے لے کر پیوٹ ٹیبل بنانے تک سب کام سیکھیں گے اور ان کی مدد سے ڈیٹا سے رپورٹنگ کے قابل معلومات نکالیں گے۔

اس ہفتے میں شامل ہے

ڈیٹا کی صفائی کیسے ہوتی ہے

سورٹنگ اور فلٹرنگ

پیوٹ ٹیبل کا استعمال

فنکشنز اور ویری ایبل

ہفتہ چہارم: مزید ڈیٹا تجزیہ

شرکا اپنے پچھلے ہفتے کے سبق کے اوپر مزید کام کریں گے اور اب کی بار زیادہ پیچیدہ ڈیٹا سیٹس کے ساتھ نبٹنا سیکھیں گے۔ اسی ہفتے شرکا اپنی ڈیٹا سٹوری پر کام کا بھی آغاز کریں گے اور انہیں ڈیٹا سٹوری پہ کام کرنے کے بنیادی طریقے بتائے جائیں گے۔

 اس ہفتے میں شامل ہے:

بڑے ڈیٹا سیٹ کے ساتھ کام

متعدد ڈیٹا سیٹس کو ملانا اور انکا تجزیہ کرنا

دیگر سپریڈ شیٹ سافٹ ویئر

ڈیٹا سٹوری پہ رپورٹنگ

ہفتہ پنجم: ڈیٹا وژولا ئزیشن کی بنیادی طریقے

پانچویں ہفتے میں شرکا ڈیٹا کی معلومات کو پیش کرنے کیلئے وژولا ئزیشن بنانا سیکھیں گے اور یہ بھی جانیں گے کہ ان کے زریعے ڈیٹا میں چھپے رجحانات کیسے واضح ہوتے ہیں۔ شرکا آن لائن ٹولز کو استعمال کرکے ڈیٹا کو چارٹ اور پلاٹ کریں گے۔

اس ہفتے میں شامل ہے:

ڈیٹا وژولا ئزیشن کیا ہے

وژولا ئزیشن کیلئے ڈیٹا کو تیاّر کرنا

چارٹس کی اقسام اور انکا موزوں استعمال

ڈیزائن کے اصول

آن لائن ٹولز کا استعمال

اخلاقی اور درستگی کے مسائل

ہفتہ ششم: ڈیٹا سٹوری رپورٹ کرنا اور لکھنا

آخری ہفتے میں شرکا کو پچھلے ہفتوں کے کام کو دہرانے کا موقع ملے گا اور اسکے ساتھ ڈیٹا خبروں پی رپورٹنگ اور تحریر کیلئے بہترین حکمت عملی اور مشوروں کے بارے میں بتایا جائیگا۔ شرکا اپنی کہانیاں بھی مکمل کریں گے۔

اس ہفتے میں شامل ہے:

ڈیٹا خبروں میں اخلاقی اور درستگی کے مسائل

ڈیٹا خبروں پہ رپورٹنگ کیلئے بہترین طریقے

ڈیٹا خبروں کو لکھنے کیلئے بہترین طریقے

پچلے ہفتوں کی کارروائی کا احوال

 http://bit.ly/mmfdcourseoct ایک بار پھر کورس کی رجسٹریشن کیلئے آگے دیے گئے لنک پر فارم بھر کر اپلائی کیجئے

No comments

leave a comment